رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، کل پہلا روزہ ہوگا

320

پشاور: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں، جس کے بعد کل تمام لوگ پہلا روزہ رکھیں گے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت پشاور میں منعقد ہوا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی تاریخ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے13اپریل کو نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ 14اپریل کو پہلا روزہ رکھنےکا اعلان کیا تھا۔