مبینہ زیادتی ،لیڈی ڈاکٹر کا میڈیکل کرانے کا حکم

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لیڈی ڈاکٹر کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شادی کا جھانسادے کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو سگے بھائی ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شادی کا جھانسا دے کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار 2 سگے بھائی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے پولیس کو ملزمان اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے پہلے ہی اپنا میڈیکل کرالیا تھا لیکن پولیس اپنی طرف سے اس کا دوبارہ میڈیکل کرائے گی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں گھر میں اکیلی رہتی ہوں، میرے کزن طارق نے مجھے شادی کا کہا تھا، 26 مارچ کو اپنے فلیٹ پر لے گیا ،زیادتی کے بعد مجھے پستول دکھا کر خاموش رہنے کے لیے کہا گیا۔واقعے کا مقدمہ وومن تھانہ جنوبی میں متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔