۔73ء کا آئین قومی اتحاد و یکجہتی کی ضمانت ہے‘بلاول

218

کراچی(نمائندہ جسارت)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی 1973ء کے آئین اور اس کی روشنی میں پارلیمانی جمہوری نظام کی حفاظت کے لیے پرعزم اور ہمہ وقت میدان میں کھڑی ہے۔یوم دستور پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہاکہ 1973ء کا متفقہ آئین ہمارے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضمانت ہے، دستور پر من و عن عملدر آمد ملک کے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اس پر کوئی 2 رائے نہیں کہ آئین کی پاسداری پاکستان کی سربلندی کی راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد 1973 ء کا آئین قوم کے لیے سب سے نمایاں سیاسی کامیابی تھی ، 1973ء کے آئین سے متعلق ایک رائے ہونے پر قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔