حکومت کی عدم توجہ سے مشکل میں ہے ‘موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن

480

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد احسان گجر منعقد ہوا۔ محمد احسان گجر نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں حکومت کو آٹو انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حکومت کی عدم توجہ کی بنا پر آٹو انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔موٹر سائیکل انڈسٹری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی چلی آئی ہے اس کے باوجود دن بدن زبوں حالی کا شکار ہے حکومت پاکستان موٹر سائیکل انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد امپورٹ ڈیوٹی، میں کمی کرکے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کر کے اس انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔ CkDمیں ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائیں۔یا پھر ckd کسٹم ڈیوٹی کو یکساں کیا جائے .جس وقت ڈالر 162 روپے کا تھا اس وقت cbu کسٹم ڈیوٹی پچاس فیصد تھی.اب جب کہ ڈالر 152 روپے کا ہوگیا ہے۔تب بھی ڈیوٹی 50 فیصد ہے ۔ایک سو باسٹھ روپے ڈالر کے ریٹ پر پر موٹر سائیکل تقریبا پچیس ہزار روپے آمدنی ہو رہی تھی ۔ڈالر 152 کا ہوگیا ہے تقریبا یہی ٹیکس اب تقریبا 70 ہزار روپے آمدنی ہو رہی ہے ۔لہٰذا اب کسٹم ڈیوٹی پچاس فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کی جائے ۔