فیس بک ڈیٹا لیک ہوا یا نہیں؟ معلوم کرنے کا طریقہ

530

فیس بک کے صارفین کیلئے اچھی خبر، اب معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کا فون نمبر اور ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی معلومات ہیک ہوئی ہیں جن میں ان کے فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین Have I Been Pwned آن لائن ٹول استعمال کرسکتے ہیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ان کا نمبر یا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کئی سالوں سے ڈیٹا سکیورٹی کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہے۔