جہانگیر ترین کے عشائیے میں پی ٹی آئی کے 29 اراکین اسمبلی کی شرکت

568

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں 29 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا، جس میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ممبران قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید ، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

عشائیے میں شریک اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا بھرپور طریقے سے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے،ارکان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ہرطرح کی صورتحال میں کھڑے ہونے کے لئے تیار ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے آواز بلند کریں گے۔