ترقیاتی فنڈز کے خلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر

398
منحرف ارکان کے خلاف صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں ترقیاتی فنڈز کے خلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 12 اپریل کو کیس کی سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ خورشید شاہ کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلیے نیب درخواستیں بھی سماعت کیلیےمقرر کی گئی ہیں۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں  گے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ خورشید شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کےملزمان طحہٰ رضااور حسین لوائی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔