کورونا کے مزید 105 مریض انتقال کر گئے

279

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 105 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 105 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 312 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 289 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 970 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 127 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 521 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 57 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 295 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 503 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 851 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 99 ہزار 941 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96 ہزار 128 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 616 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 553 اموات اور 81 ہزار 959 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 173 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 854 ہے۔ اسلام آباد میں 597 اموات ہوچکیں۔ 50 ہزار 722 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 97 جب کہ فعال کیسز کی 589 ہے۔ صوبے میں 213 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 295 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 69 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 40 ہے۔ آزاد کشمیر میں 391 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 638 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 97 جب کہ فعال کیسز 82 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوئے۔