بلاول زرداری سے اکرام اللہ دھاریجو کی ملاقات‘محکموں کی رپورٹ پیش

126

کراچی (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے سندھ میں صنعت و تجارت و انسداد بدعنوانی کے محکموں کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ملاقات کی۔پارٹی سربراہ کو صوبائی وزیر نے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ بلاول زرداری کو پنوعاقل میں عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے صوبائی وزیر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات اور صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے نئے انڈسٹریل زونز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر اکرام اللہ دھاریجو نے بلاول زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تمام توانائی بروئے کار لائیں گے۔