لائنز ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیس‘6 ملزمان کو7 سال قید

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر6 ملزمان کو7،7 سال قید کی سزا سنادی۔ ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس سمیت6 ملزمان کو سزا سنائی گئی، دیگر ملزمان میں فرید احمد یوسفانی، طاہر جمیل درانی، فرید نسیم، شاہد عمر اور وسیم اقبال شامل ہیں۔ ملزمان کو50،50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے2 ملزمان عطا عباس اور شاہد عمر کی ضمانت پر رہا ملزمان کو تحویل میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ نیب کا الزام تھا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔