فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ4 ہزار 100 روپے ہو گئی

264

کراچی (کامرس رپورٹر )انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1748ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ4ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے 89 ہزار 249 روپے پر آ گئی ۔