ماڈل کالونی :شہریوں نے ڈاکوکی پٹائی کرکے پولیس کے سپرد کردیا

126

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی میں موبائل چھیننے کی کوشش ملزم کو بھاری پڑگئی شہریوں نے ڈاکو کے گرد کھیرا تنگ کرکے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، عوام نے ڈاکو کو پکڑ نے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔