صنعتکار دو سال میں انڈسٹریل سٹی میں پلانٹ مکمل کریں

299

مکوآنہ(کامرس ڈیسک)فیصل آباد تمام تر صنعتکار دو سال کے اندر M3 انڈسٹریل سٹی میں اپنے پلانٹ مکمل کریں۔ M3 انڈسٹریل سٹی میں دوسال یاں اس سے قبل الاٹ کیے گئے خالی پلاٹ کینسل کئے جائیں گے فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلامیہ۔ فیڈمک سائیٹ آفس میں ہونے میں ہونے والی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چئیرمین فیڈمک نے کہا کہ فیڈمک اپنے کسٹمرز کو بہترین سہولیات کے ساتھ نہایت مناسب قیمت پر M3 انڈسٹریل سٹی میں پلاٹ الاٹ کیے جس کا اولین مقصد صنعتکاری کو فروغ دینا تھا لیکن کچھ کسٹمرز کو دو سال یاں اس سے قبل پلاٹ الاٹ کیے لیکن انہوں نے اپنے پلانٹ نہیں لگائے جوکہ معاہدے کی خلاف وزی ہے جس پر بورڈ آف ڈائرکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہا ایسے تمام تر صنعتکاروں کی الاٹمنٹس کیسنل کرکے ان صنعکاروں کو دئیے جائیں گے جو کہ فوری طور اپنے پلانٹ لگانا چاہتے ہیں۔