این سی اوسی کا ویکسی نیشن سینیٹرزکے حوالے سے بڑا فیصلہ

455

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینیٹر  ( این سی او سی  ) نے ملک بھر میں جمعہ کے روز کورونا ویکسینیشن سینیٹر زبند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسی نیشن سینیٹر ز کی ہفتہ وار چھٹی اتوار کے بجائے جمعہ کو ہوگی ، کورونا ویکسی نیشن سینیٹر میں جمعہ کی چھٹی پر عمل درآمد کل سے شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 7لاکھ5ہزار 5سو17ہوگئی ہے جبکہ کورنا سے مرنے والوں کی تعداد 15ہزار1سو24ہوگئی ہے۔