کراچی میں ریلوے کاانسداد تجاوزات آپریشن1 ارب روپے سے زاید مالیت کی زمین واگزار

206

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ریلوے نے انسداد تجاوزات آپریشن میں 1 ارب روپے سے زاید مالیت کی زمین واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کراچی نے گزشتہ روز ریتی لائن کیماڑی میں اہم انسداد تجاوزات آپریشن کر کے 1 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی، مذکورہ زمین کی اراضی 2,334 ایکڑ ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کمرشل دکان قائم کیے گئے تھے۔ آپریشن پاکستان ریلوے کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ خادم حسین بھمبرو کی سربراہی میں ریلوے پولیس کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں آئندہ دنوں میں انسداد تجاوزات آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں۔