ملزم عارف کی سزا کالعدم قرار، رہائی کا حکم

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ملزم عارف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی، عدالت نے عارف کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ملزم عارف کی اپیل کی سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ ملزم عارف نے کمسن بچے کو اغوا کیا تھا،تاوان نہ ملنے پر سہیل طارق کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔