واٹر بورڈ کے مرکزی دفترکوجلانے والے ملزمان گرفتار

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ کے صدر دفتر میں واقع چیک سیکشن کو آگ لگانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق 5اپریل سہ پہر سوک سینٹر گلشن اقبال کے عقب میں واقع واٹربورڈ کے مرکزی دفترکے چیک سیکشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آتشزدگی کے باعث چیک سیکشن کا کچھ ریکارڈ جل گیا، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ،واقعہ کی اطلاع نیو ٹائون تھانے میں درج کرائی گئی، تفتیش کے دورن انکشاف ہوا کہ واٹربورڈکے کنٹریکٹر گل ثواب کے بیٹوں محمد اسماعیل اورمحمد بلال نے واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں داخل ہوکر کمرے میں موجود سرکاری دستاویز، کمپیوٹر اورپرنٹر سمیت دیگر اشیاء پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا ئی تھی ۔ پولیس نے ملزمان محمد بلال اور محمد اسماعیل کو واٹر بورڈ کے سینئر آڈیٹر سید واجد علی کی مدعیت میں مقدمہ الزام زیر دفعہ، 34-427-436 کے تحت درج کر کے باقاعدہ گرفتار کرلیا۔۱