پاکستان کو موسمیاتی کانفرنس میں مدعو کیاجائے،امریکی رکن کانگریس کا مطالبہ

538

امریکی رکن کانگریس ٹیڈڈبلولیو نے پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیولیونے خصوصی صدارتی مندوب برائےموسمیات جان کیری کوخط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں بلایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےہمسایہ بھارت اوربنگلادیش  کوموسمیاتی کانفرنس میں  مدعو کیا گیا ہے لیکن پاکستان کو مدعو کیے گئے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

رکن کانگریس ٹیڈڈبلولیو کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیات سے متاثرہ دنیاکا پانچواں بڑا ملک ہےکانفرنس میں پاکستان کو نہ بلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 26 ویں ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو نہ بلانے پر ہونے والے شور پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

ٹوئٹر پر بیان  جاری کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ  ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے اور اس پر ہونے والے شور پر حیران ہوں حکومت کی ماحول دوست پالیسیاں مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنے مقصد کے عین مطابق جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کلین اینڈ گرین پاکستان، بلین ٹرین سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات اٹھائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے 7 سالوں میں ماحول دوست اقدامات سے بہت کچھ سیکھا۔ ہمارے پاس وسیع تجربہ ہے۔ پاکستان کسی بھی ملک کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی پالیسیوں کو تسلیم اور ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔