جماعت اسلامی کے وفد کا دورۂ اُردو بازار‘ متاثرین آتشزدگی سے ہمدردی

843

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور جنرل سیکرٹری عثمان آکاش نے ایک وفد کے ہمراہ اُردو بازار کا دورہ کیا، جہاں چند روز پہلے آتشزدگی سے بڑی تعداد میں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں اور تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد نے ارکان آتشزدگی کمیٹی جہانزیب مغل ، سید شاہد علی ،سہیل احمد ،عاصم جمیل ،سید کاشف علی ،ندیم شاہ ،ملک تنویر اختر اور دیگر متاثرین سے ملاقات کرکے ان سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ایک یادداشت پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرہ بھائیوں کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل خاص سے ان کے نقصان کو پورا کرے۔ ہم لوکل گورنمنٹ ،صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی فوری طور پر مدد کی جائے۔دوکانوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔بجلی اور فون کے نظام کو بحال کیا جائے اور ان کے نقصان کی فوری تلافی کی جائے۔مستقبل میں اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے مناسب انتظام کیا جائے۔وفد میں انجمن تاجران کالج روڈ کے سیکرٹری محمد اشرف پوسوال،صدر جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک عمران خان ،مرزا شمس الحق ،حاجی عبدالرحیم،بلال ظہور مغل ،عطا الرحمن جدون ،رمیض قریشی ،شہزاد احمد، چودھری وارث، ریاست ستی اور دیگر کارکنان بھی شامل تھے