میزان بینک اور چیپل بلڈرز کے درمیان معاہدہ

379
میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اور چیپل بلڈرز کے مالک حنیف چیپل معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے حال ہی میں چیپل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پراجیکٹ چیپل اپ ٹائون کو شریعہ کمپلائنٹ ہائوسنگ فنانس سہولت فراہم کرنے کے لیے چیپل بلڈرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک چیپل اپ ٹائون میں ولاز خریدنے والے صارفین کو ڈائمنشنگ مشارکہ کی بنیادپر اپ فرنٹ کے 15لاکھ روپے سمیت زیادہ سے زیادہ 25سال کی مدّت پر75فیصد تک ہائوس فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔