افریقی ملک نائیجرمیں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

407

افریقی ملک نائیجرمیں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بناد دی گئی، بغاوت پر یو این، امریک اور دیگر ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نائیجرحکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات3بجےدارالحکومت نیامی میں فائرنگ سنی گئی اور فوجی بغاوت کی کوشش کو کچل دیا گیا۔ دارالحکومت میں حالات اب بھی کشیدہ ہیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  یواین سیکریٹری جنرل تشویش کےساتھ صورتحال کومانیٹرکررہےہیں جب کہ یواین چیف نے نائیجرفوج پراپنی آئینی ذمےداریوں پرکاربندرہنےپرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اشتعال انگیزی سےگریزکیاجائےجس سےجمہوریت اورملکی استحکام کونقصان پہنچے۔

امریکانےنائیجرمیں قونصلرسروسزغیرمعینہ مدت کےلیےمعطل کردی ہیں اور صورتحال کے پیش نظر فرانس نے نائیجرمیں مقیم اپنےشہریوں کوگھروں میں رہنےکاحکم دیا ہے۔