سوڈان پر برطانیہ کا 80 فیصد قرض صرف سود ہے، رپورٹ

402

آبزرور کی ایک رپورٹ نے انکشاف کیا کہ سوڈان پر برطانیہ کے قرضوں کا 80 فیصد صرف سود پر مشتمل ہے۔

آزادئ معلومات (فریڈم آف انفارمیشن) کی ایک درخواست سے معلوم ہوا ہے کہ سوڈان پر برطانیہ کا 861 ملین یورو کے قرض میں سے 684 ملین صرف سود ہے۔

1984 میں جعفر محمد عن نمیری جب سوڈان کے صدر تھے تو ریاست نے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ناکام ہوگئی۔ اور تب سے اب تک قرضوں کی ادائیگی کروانے کے لیے عوامی اخراجات کو کم کرنے سمیت متعدد معاشی بحران کو جنم دینے والے اقدامات نافذ کر رکھے ہیں۔

سوڈان جہاں جس نے دو سال پہلے ہی بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کی بنا پر ڈکٹیٹر عمر البشیر کی معزولی کا واقعہ پیش آیا تھا، اب ایک فوجی قیادت حکومت کررہی ہے. مظاہرے مستقل بنیادوں پر جاری ہیں اور متنازعہ حکومتی اقدامات سے ملک کی جمہوریت بحران کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔