فراعنہ کے زمانے میں خواتین ڈاکٹرز

397

ثقرہ ، موجودہ قاہرہ سے 20 میل جنوب میں واقع آثار قدیمہ کی ایک بہت بڑی جگہ ہے۔ پانچ ہزار سال قبل یہ مصر کے قدیم شہر میمفس کا ایک قبرستان تھا جہاں بہترین طرز پر قبریں اور مزار موجود تھے۔ یہاں پر دنیا کی چند قدیم ترین عمارتوں کی باقیات اچھی ابھی بھی بہترین حالت میں موجود ہیں۔

یہیں ایک مقبرے میں سے میرٹ پیٹا نامی عورت کی ایک تصویر سامنے آئی یہ مشہور خاتون ڈاکٹر تھی۔ جو تقریبا 2،700 قبل مسیح میں رہتی تھی اور مقبرہ پر کنندہ تفصیلات اسے ‘چیف فزیشن’ کے طور پر بیان کرتی ہیں۔ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ قدیم مصر میں خواتین اُس معاشرے میں اعزازی طبی خدما فراہم کرتی تھیں۔

میرٹ بیٹا کے کوئی 200 سال بعد ایک اور ڈاکٹر ، ‘پیسیٹ’ کا ذکر بھی ملتا ہے۔ جسے ‘خواتین ڈاکٹروں کا نگران’ کا اعزاز حاصل تھا یعنی پیسیٹ بھی ڈاکٹروں کی تنظیم و تربیت کی ذمہ دار کوئی ڈائریکٹر تھی۔