رواں سال کا سب بڑا شہابِ ثاقب آج زمین کے قریب سے گزرے گا

581

پیرس: رواں سال زمین کے قرب سے گزرنے والا سب سے بڑا شہابِ ثاقب آج گزرے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ خلائی پتھر جسے ایف او 32 2001 کا نام دیا گیا ہے، بہت قریب سے گزر رہا ہے تاہم ہمارے سیارے سے کسی بھی خلائی پتھر کے گرنے کا نہ ہی صدیوں تک امکان ہے۔

ناسا کے مطابق اس کا زمین سے فاصلہ تقریباً 20 لاکھ کلومیٹر ہوگا جو چاند سے زمین تک کے فاصلے کا لگ بھگ 5.25 گنا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سورج کے گرد اس شہابِ ثژاقب کا مداری راستہ درست طریقے سے جانتے ہیں۔ 2001 FO32 تقریبا 124،000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرے گا۔

واضح رہے کہ اس خلائی پتھر کا قطر تقریباً 900 میٹر ہے اور یہ 20 سال قبل دریافت ہوا تھا۔