بنوںمیں2 ہفتے قبل لاپتا ہونے والے4 نوجوانوں کی لاشیں بر آمد

245

بنوں(آ ن لائن)جانی خیل سے 2 ہفتے قبل لاپتا ہونے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جنہیں قتل کر کے دفنایا گیا تھا، چاروںآپس میں دوست بتائے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چاروں دوست 2 ہفتے پہلے ہندی خیل سے شکار کے لیے گئے تھے اور لاپتا ہوگئے تھے، مقتولین کی عمریں 14سے 18 تک سال بتائی جاتی ہیں اور چاروں دوست ایک ہی گاؤں ہندی خیل جانی خیل کے رہائشی ہیں ،پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور تفتیش شروع کر دی ہے۔