محکمہ موسمیات کی 21 تا 24 مارچ بارش کی پیش گوئی

138

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے 21 تا 24 مارچ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور پھر پورے پنجاب تک پھیل جائے گا۔ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ 23 مارچ یوم پاکستان پر اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں بارش متوقع ہے۔