قرضوں کا معاملہ حل ہوگیا‘ اب مہنگائی پر قابوپالیں گے‘ فواد چودھری

108

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ قرضوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے، اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ ہمیں ورثے میں بڑی مشکل معیشت ملی،ہم نے پچھلی حکومتوں کے قرضے اتارے۔قرضے مینیج ہو چکے ہیں اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم جب چاہیں کر سکتے ہیں،دوسری اننگز میں پرفارمنس بہتر کی جائے گی۔پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آخری مرحلے میں وزیراعظم شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سمیت تمام عوامی مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ قرضوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے، اب مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔