صنعتوں کو اضافی گیس فراہمی کی بندش کا حکومتی فیصلہ بحال

151

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹساسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے صنعتوں کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا حکومتی فیصلہ بحال کرتے ہوئے61 صنعتوں کی درخواست پر دیا گیا حکم امتناع ختم کر دیا، صنعتوں کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا حکومتی فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت ایک دن کے معاشی نقصان کی بھی ذمے داری نہیں لے سکتی ،عدالت نے 4 دن کے اسٹے آرڈر بڑھنے والے گردشی قرضکی تفصیلات آج پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گردشی قرض اسٹے آرڈر سے بڑھا تو ہرجانہ ایسے اسٹے آرڈر مانگنے والوں پر ڈال دیں گے۔ عدالتوں کو ریاست کے معاشی معاملات میں غیر ضروری مداخلت نہیں کرنی چاہیے یہ معاملہ ملکی معیشت اور گردشی قرضوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، حکومت کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 28جنوری کے فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار مل گیا کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے 28جنوری کو صنعتوں کواضافی گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مزید حکم امتناع سے قومی خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔