بلغاریہ: جعلی ڈالرز اور یورو کے نوٹ بنانے والا گروہ گرفتار

339

صوفیہ: بڑے پیمانے پر غیر قانون کام کرنے والوں کے پاس سے جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریہ کے حکام  نے امریکہ کے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر جعلی یورو اور ڈالرز چھاپنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

 دونوں ممالک کی مشترکہ ٹیموں نے دارالحکومت صوفیہ کی ایک یونیورسٹی میں خفیہ طور پر قائم پرنٹنگ پریس پر چھاپا مارا اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس دوران وہاں سے  جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان بھی بازیافت کیا گیا۔

حکام کے بیان کے مطابق چھاپے کے دوران 40 لاکھ مالیت کے جعلی امریکی ڈالرز اور 63 لاکھ جعلی یورو قبضے میں لیے گئے ہیں۔