فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ حکومت کیخلاف ہی آئے گا‘ شاہد خاقان

158

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے حکومت کو پتا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ حکومت کے خلاف ہی آئے گا ۔ مسلم لیگ(ن)کا واضح موقف ہے کہ ا ستعفے دینے چاہیے کسی کو یقین دہانی نہیں کرائی، استعفوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ پی ڈی ایم ہی کرے گی ۔ حکومت نے الیکشن ہارنے کے بعد ماننے کے بجائے الیکشن کمیشن سے ہی استعفا دینے کا مطالبہ کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیچھے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہے، کل وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی، یہ ملک نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، حکومت نے الیکشن ہارنے کے بعد ماننے کے بجائے الیکشن کمیشن سے ہی استعفا دینے کا مطالبہ کر دیا، الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیچھے فارن فنڈنگ کیس کا متوقع فیصلہ ہے، حکومت جانتی ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئیگا ۔