سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند مصری مزدوروں کیلئے کڑا امتحان

385

سعودی عرب کی وزارت محنت نے مصری مزدوروں کی بھرتی پر نئی شرائط عائد کردی ہے۔ اس کا انکشاف مصری وزارت برائے افرادی قوت کے سرکاری ترجمان ہیثم سعد الدین نے کیا۔

نیو خلیج نیوز کے مطابق سعد الدین نے کہا کہ سعودی وزارت لیبر کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نئے قواعد کے مطابق مصری مزدوروں کو بھرتی کیے جانے سے پہلے اُن کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کی نگرانی کی جائے گی.

مصری مزدوروں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ سعودی لیبر مارکیٹ میں آنے کے اہل ہوں۔

مصری چیمبر آف کامرس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان شرائط کا اطلاق 14 پیشوں پر ہوگا جن میں تعمیراتی ، بڑھئی  اور لوہار وغیرہ شامل ہیں جبکہ اس کورونا وبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے کارکنوں کا کوروناوائرس ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔