ٹچ سکرین والے آلات بچوں پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟

177

آلات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے باآسانی ذہنی خلفشار کا شکار ہو جاتے ہیں، جس سے کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت پر فرق پڑتا ہے۔آنکھوں کی جانچ پڑتال کرنے والے جدید آلات کے ذریعے برطانوی اور سویڈش ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ جو بچے روزانہ ٹچ سکرین کا استعمال کرتے ہیں اگر ان کے اردگرد کچھ نظر آئے یا کوئی حرکت ہو تو وہ بہت جلد اس کی طرف دیکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق زندگی کے ابتدائی چند برسوں میں بچوں کے لیے اپنی توجہ پر قابو رکھنا، ذہنی خلفشار سے دور رہنا اور اس صلاحیت کو اپنی شخصی مہارتوں کا حصہ بنانا بعد میں تعلیمی حوالوں سے اہم ہوتا ہے۔