فائرنگ و یگر واقعات میں باپ بیٹی سمیت 9 افراد جاں بحق،4 زخمی

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والے فائرنگ اور دوسرے حادثات وواقعات میں باپ بیٹی سمیت9 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے،جاںبحق ہونے والوں میں سیڑھیوں سے گرنے والی 45 سالہ خاتون اور زخمیوں میں13سالہ بچہ بھی شامل ہے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون میں 24 مارکیٹ کے قریب گھر میں سیڑھیوں سے گرنے کے باعث 45سالہ شمیم زوجہ عاطف شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ناظم آباد میں بقائی ہسپتال کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 35سالہ احمد ولد شیر زادہ ،اس کی10سالہ بیٹی سدرہ جب کہ سدرہ کا 30سالہ چچا عبدلواحد زخمی ہوا گیا۔ حادثے موٹر سائیکل اور تیز رفتار منی بس کے تصادم کے نتیجے میںپیش آیا ۔ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب سڑک عبور کرنے والا 55 سالہ قمرالدین ولد کالے خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ سپر ہائی وے احسن آباد اللہ بخش گوٹھ W.25 کے اسٹاپ کے قریب گھر سے 28 سالہ محمد عظیم ولد محمد اکرم ہوئی جس کی موت گلے میںپڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق اہل خانہ واقعہ کوخودکشی قرار دے رہے ہیں،ان کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے دلبر داشتہ ہوکر یہ قدم اٹھایا تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعہ کی مزید تفتیش کی جائے گی ،سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقع غنی بخش گوٹھ میں 50 سالہ مختار ولد عبدالرشید کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔متوفی گھر میں پانی کی موٹر چلا رہاتھا،نیپئر روڈ پر ہزارہ ہوٹل کے قریب سے 50 سالہ سید محمد صادق ولد سید محمد احمد کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر نیپئر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کواسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کا نشان نہیں ہے موت بظاہر طبعی لگتی ہے ،عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم سمت آنے وال گولی لگنے سے 13سالہ بچہ ضیاء اللہ ولد لال خان زخمی ہو گیا جس کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، لانڈھی اولڈ مسلم آباد میں صدیقیہ مسجدکے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افرد 26سالہ نثار اور 16 سالہ محمد وصی زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ آئی سی آئی پل اسلامی کانٹا کے قریب سے 45 سالہ لطیف ولد رفیق کی لاش برآمد ہوئی، نیو کراچی یاروگوٹھ کے قریب 16سالہ عثمان ولد فیاض الدین والد کی پستول سے حادثاتی طور پرگولی چل جانے سے زخمی ہوگیاجس کو اسپتال روانہ کردیا گیا،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ،سی ویو ویلج ہوٹل کے قریب 60سالہ اشرف مسیح ولد رضوان سمندر میں نہانے کے دوران ڈوب گیا، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے لاش نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دی ۔متوفی اخترکالونی کا رہائشی تھا۔