نیازی سرکاری کی بدولت سیاست میں غلط روایات نے جنم لیا،شہلا رضا

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں اس وقت نیازی سرکار اور پی ٹی آئی کی بدولت ملکی سیاست میں غلط روایات جنم لے چکی ہیں، سینیٹ انتخابات میں بلوچستان کی سیاست میں پیسوں کا استعمال، اسمبلیوں کے اندر اور باہر اراکین اسمبلی پر حملہ بھی پی ٹی آئی کی روایات ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے اراکین پارلیمنٹ کو زبردستی ضمیر کے فیصلوں کے برخلاف کام کرنے پر مجبور کررہی ہے یہاں تک کہ سندھ کے جزائر کے مسائل پر شہریار اور اسلم ابڑو کو زبردستی ضمیر کے خلاف فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے پیسے جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں جبکہ سندھ کے پیسوں کی ناجائز کٹوتی کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں میہڑ میں اے سی ڈی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کی ترقی میں ملک کی ترقی پنہاں ہے۔
، خواتین ترقی کریں گی تو ملک ترقی کرے گا،ہمارے یہاں خواتین کے لیے ہنرمندی کے لیے کم موقع ہیں تاہم سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سندھ بھر میں خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ ہنرمندی و دستکاری مراکز قائم کیے جائیں تاکہ خواتین معاشرے و ملکی ترقی میں بااعتماد و مضبوط کردار ادا کرسکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جائز فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سندھ کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم دیگر ملکوں سے بھی فنڈز لے رہے جن سے سندھ کے تمام اضلاع میں خواتین کے دستکاری مراکز بھی کھولیں گے۔