اعتماد کا ووٹ جمہوریت اور عوام کے ساتھ مذاق ہے ‘ نثار کھوڑو

104

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نیازی سلیکٹیڈ کو قانونی سیاسی اور اخلاقی شکست ہوئی ہے عزت اس میں ہے کہ اقتدار چھوڑ دے اعتماد کا ووٹ جمہوریت اور عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران نیازی استفی دے کر گھر چلا جائے نہیں تو عوام 26 مارچ کو کان سے پکڑ کر وزیراعظم ہاس سے نکالنے کے لیے اسلام آباد کا رخ کر رہی ہے۔نثار احمد کھوڑو نے گزشتہ شب بدین کے ساحلی اور سرحدی علاقہ روپا ماڑی میں سومرو دورے اقتدار کے حکمران شہید سلطان دودو سومرو کے 708 ویں عرس کی موقع پر مزار پر حاضری اور فاتح کے بعد کارکنوں سے گفتگو کے علاوہ اس موقع پر منعقد ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کہا ملک بھر میں ضمنی انتخاب کے علاوہ سنیٹ میں حفیظ شیخ کی شکست عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے اور عمران نیازی کا اعتماد کا ووٹ ڈرآمہ اور شکست خوری کے بعد عوام کو ایک اور دکھہ جمہوریت اور عوام سے مزاق ہے۔نیازی پارٹی کو پہلے بلدیاتی انتخاب اور پھر عام انتخاب کے علاوہ ہر میدان میں شکست دینے کے لیے عوام تیار ہے شکست خواری اور رسوائی اب عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے وفاقی حکومت کی معشیت جمہوریت اور عوام دشمن پالیسیوں ناہلیوں اور نالائیکیوں کے باعث مہنگائی بے روزگاری غربت عروج پر ہے پی ٹی آئی حکومت ملک جمہوریت اور عوام پر بوجھ اور عزاب ہے پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار کا ایک ایک دن اب کسی مصیبت اور عزاب سے کم نہیں عوام عمران نیازی کو ایک دن برداشت کرنے کو تیار نہیں 26 مارچ کو ہر پاکستانی کا روخ اسلام اباد کی جانب ہو گا پیپلزپارٹی کے جیالوں سمیت پی ڈی ایم کے کارکن عمران نیازی کی رخستی کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔