پی ایس پی کا نظریہ قوم کو جوڑنے کا نظریہ ہے ‘مصطفی کمال

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ سو دفعہ وزیر اعظم بننے سے بہتر ہے کہ بھائی کو بھائی سے ملایا جائے اور نفرت کو محبت سے تبدیل کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں زبان، نسل، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہوکر مظلوم کی آواز بنیں اور ظالم کا ہاتھ روکیں۔ پی ایس پی کا نظریہ قوم کو جوڑنے کا نظریہِ ہے، ہمیں ظلم کے نظام کو حکمت سے بدلنا ہے، ہم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیل چکی ہیں۔ پی ایس پی آئین و قانون میں رہتے ہوئے سیاست کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔ لوگ ہمارے کردار اور قابلیت کی وجہ سے ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں۔
چالیس سالوں سے جاری بندوق اور گولی کی سیاست کو پی ایس پی نے پھولوں سے ختم کردیا ہے، یہ حالیہ انسانی تاریخ کا معجزہ ہے۔