میانمار کا بھارت میں پناہ لینے والے پولیس افسران کی حوالگی کا مطالبہ

338

میانمار کی فوجی حکومت نے بھارت میں پناہ لینے والے میانمار پولیس کے اعلیٰ افسران کی حوالگی کے لیے بھارتی حکام کو خط لکھ دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت نے بھارت کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میانمار پولیس کےے کچھ اعلیٰ افسران بھارت میں پناہ لیے بیٹھے ہیں انہیں میانمار حکومت کے حوالے کیا جائے۔

میانمار پولیس کے 30 سے زائد اعلیٰ افسران ملک میں فوجی بغاوت کے فوراً بعد خفیہ طور پر سرحد پار کر کے بھارت چلے گئے تھے۔ افسران نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔

میانمار کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ ان پولیس افسران کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ انہیں جلد از جلد میانمار حکومت کے حوالے کیا جائے۔

میانمار کے فوجی جرنیلوں نے گزشتہ ماہ بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ میانمار میں فوجی جرنیلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ فوجی حکومت نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اب تک 55 مظاہرین کو فائرنگ کر کے اہلکار کر دیا ہے۔