کورنگی میں مقابلہ‘ متحدہ لندن کا مبینہ دہشت گرد ہلاک

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک حساس وفاقی ادارے کے ساتھ مل کر باغ کورنگی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی‘ اس دوران مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔ مقابلے کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا‘ سیکورٹی اداروں نے مقابلے کے بعد ہلاک دہشت گرد سے پستول برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں2 مقدمات درج تھے جبکہ ملزم عدالت سے مفرور اور اشتہاری تھا۔