دردانہ صدیقی نے نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈز دیے

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ناظمہ کراچی اسما سفیر نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ’’عالمی یوم خواتین ‘‘ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ’’عورت اور فیملی ازم ‘‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شعبہ امور خارجہ کی چیئر پرسن ، اسلامی نظریاتی کونسل وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عافیہ صدیقی موومنٹ کی فوزیہ صدیقی ، کراچی پریس کلب کی نائب صدر شازیہ حسن ، الخدمت کراچی کی نگران منور اخلاص ، کراچی حریم ادب کی جنرل سیکرٹری رضوانہ عزیز ، گوشہ عافیت کی جہاں آرا، صارم برنی ٹرسٹ کی عالیہ صارم برنی ، اقبال النسا کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر حسن کارکردگی ایوارڈزدیے ۔