سکھر:رات گئے ’’کراچی ایکسپریس ‘‘ کو حاد ثہ ‘متعدد زخمی

171

کراچی ( جسارت نیوز ) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین ’’کراچی ایکسپریس ‘‘ کو حاد ثہ ‘ ٹرین کی8بوگیاں ‘ پٹڑی سے اترگئیں‘ متعدد افراد زخمی‘ حادثہ سکھر کے قریب پیش آیا‘ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ‘ اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں‘ ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں اور زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔اندھیرے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔