ٹوئٹر کا ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کا آپشن دینے کا اعلان

433

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے دنیا کے تقریباً تمام ممالک کے سربراہ استعمال کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سوشل میڈیا میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو دنیا کے تمام ممالک کے سیاستدان، فنکار، شوبز شخصیات، بزنس مین اور عام افراد بھی استعمال کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے اگر صارف سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے درست کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے،  صارفین صرف اسے ڈیلیٹ ہی کر سکتے ہیں۔

لیکن اب صارفین کے پرزور مطالبے پر ٹوئٹر نے ٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت ہو گا جس میں وہ اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کر کے درست کر سکتے ہیں،ٹوئٹر نے ایڈٹ کا نیا فیچر شامل کرنے کے حوالے سے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔