چیئرمین سینیٹ کے لیے کسی کو سپورٹ نہیں کررہے، جماعت اسلامی

366

لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان  سینیٹر سراج الحق  کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کسی کو سپورٹ نہیں کررہے ،حکمرانوں کے دائیں بائیں مافیاز موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جو ہوا افسوسناک ہے،16ارکان کواعتماد کے  ووٹ کیلئے معاف کرنا بڑا یوٹرن ہے،وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کے 16ارکان بکے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں بھی صرف خیبر پختونخواہ  میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا تھا، باقی صوبوں میں غیر جانبدار رہی تھی۔