جان کو خطرہ ہے‘گھر کو سب جیل بنایا جائے ‘حلیم عادل

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے ، ہم کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے، حفیظ شیخ تو ہار گیا لیکن عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، حفیظ شیخ کو لڑانا ہے تو کراچی سے الیکشن لڑا دیں ،افسوس ایک بار پھر پیسے کی سیاست کی گئی، عدالتوں پر اعتماد ہے ۔ جمعہ کوسندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کپتان کا ایک کھلاڑی سینیٹ پہنچ گیا، سیف اللہ ابڑو لاڑکانہ کی آواز بنے گا۔