حادثات و واقعات میں خاتون اور جے یو آئی کارکن سمیت 8 جاں بحق

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ، خودکشی اور دوسرے حادثات وواقعات میں خاتون اور جے یو آئی کے کارکن 8 سمیت افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں رینجرز کا افسر اور شوہر کی گولی سے زخمی ہونے والی خاتون بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے پکوڑا چوک سیکٹر 21 میں واقع ایک مکان میں پراسرار طو رپر گھر کی سیڑھیوں سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔نیو کراچی بشیر چوک میںگلزار حبیب مسجد کے قریب سے ایک 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، ڈیفنس فیز7ایکسٹینشن خیابان عباسی کے قریب نالے سے ایک 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جو نالے میں ڈوب کرجاں بحق ہو ا تھا۔سچل تھانے کی حدود اسکیم 33 مدینہ کالونی روڈپر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے رینجرز کا سب انسپکٹر شعیب بائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ محمودآباد کے علاقے کالا پل کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاش آٹھ سے دس روز پرانی ہے۔ ڈیفنس فیز فائیو خیابان مجاہد پر ٹریفک حادثے میں 22سالہ محمد طٰہٰ ولد محمد یاسین جاں بحق ہوگیا۔بلدیہ ٹائون میں پانی کے کام کے دوران کھڈے میں گر کر عبدالوحید ولد غلام سرورنامی محنت کش جاں بحق ہوگیا۔اورنگی ٹائون ایم پی آر کالونی مرحبا ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 60سالہ سید محمد اکرم ولد حاجی لالہ جان جاںبحق ہوگیا،مقتول ایم پی آر کالونی کا رہائشی اور جمعیت علماء اسلام ف کا سرگرم کارکن تھا ۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔شہید ملت روڈ پر مسلح ملزمان نے 32سالہ آصف ولد ریاست مسیح سے اس کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کر نے پر اسے گولی مار کے زخمی کر دیا۔سرجانی ٹائون ٹان کے علاقے سیکٹر 51 تیسر ٹائون سے ایک شخص کی لاش ملی ۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں واقع اللہ بخش گوٹھ میں 30 سالہ ثمینہ کو اس کے شوہر یاسین نے تلخ کلامی کے بعد گولی ما ر کے زخمی کردیااور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔زخمی خاتون کواسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔