الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت سستا بازار

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ( ٹرسٹ )کے تحت جمعہ کی سہ پہرپی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں سستا بازار لگایا گیا جس میںعلاقے اوراطراف کی کچی آبادیوں کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورخریداری کی ۔سستے باز ار میں خواتین کے ملبوسات ،برتن ،کھلونے، اسٹیشنری،راشن ،کھانے پینے کی اشیا اورگھریلو استعمال کی اشیا سمیت دیگر اشیا کے اسٹالز لگائے گئے تھے ۔اس موقع چیئر پرسن الخد مت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ نوید ہ انیس ،سینئر وائس چیئر پرسن شہناز اقبال ،شازیہ شاہد،شاہانہ تنویر ودیگر خواتین ذمہ داران موجود تھیں ۔چیئرپرسن نویدہ انیس نے خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی گھر پر 4ہزار ماہانہ اور48ہزار روپے سالانہ سے کفالت کی جا رہی ہے۔ سستے بازارسے ہونے والی آمدن صحت کے شعبے میںخرچ کی جائے گی۔الخد مت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پہلے بھی اس قسم کے بازارکا اہتمام کرتا رہا ہے ۔یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔