اُردو ایک عالمگیر زبان بن چکی ہے،محمود احمد خان

196

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اردو شاعری نے انتہائی کم وقت میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔اردو ایک عالمگیر زبان بن چکی ہے ۔اردو شاعری کے ذریعے ادب کی بڑی خدمت کی گئی ہے ۔اردوزبان کے نفاذ سے پاکستان میں تعمیری ادب کو تقویت حاصل ہو گی۔ یہ بات عالمی مشاعرہ کمیٹی پاکستان شہر قائد کے کوآرڈی نیٹراور ملک کے ممتاز سماجی رہنما محموداحمد خان نے تحریک نفاذاردو کراچی کے زیر اہتمام جمعیت الفلاح ہال کراچی میں منعقدہ مشاعرہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشاعرے کی صدارت عالمی شہرت یافتہ خطاط اور ممتاز شاعرانورانصاری نے کی جبکہ مشاعرے کے مہمان اعزازی عالمی اردو مرکز جدہ کے سیکرٹری حامد اسلام خان تھے۔مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا ،ان میں صدرمجلس انور انصاری،اختر سعیدی،ڈاکٹر نثار احمد نثار،محمد علی گوہر،احمد سعید خان،شاعر علی شاعر،شاہد اقبال شاہد،گل انور میمن،نظر فاطمی ،تنویر سخن ،صفدرعلی انشاء،احمد خیال ،سید محمد طاہر،خالد احمد ودیگر شامل تھے ۔