گرمی کی آمد کیساتھ ہی شہرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

78

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لود شیڈنگ شروع ہو گئی ہے بجلی کی بندش پر بلدیہ کورنگی میں ہنگامے‘ بجلی کے تعطل کے باعث پانی کا بحران بھی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت بڑھتے ہی 6 سے9 گھنٹے کی بجلی کی غیر اعلانیہ لود شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ لیاری اور کھارادر میں جمعرات کی شام 6 بجے سے بجلی معطل ہے مکینوں نے سخت گرمی کے باعث نیٹی جیٹی پل کے فٹ پاتھ اور سڑک پر گزاری۔ بجلی نہ ہونے کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب لیاقت آبادسی ون ایریا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔