“عمران خان کو ووٹ دینے والے صادق اور نہ دینے والے سوداگر”

313

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن ) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دے وہ صادق اور امین جو نہ دے وہ سودا گر  ہیں، عمران خان نے حواس باختہ اور بوکھلاہٹ کے انداز میں قوم سے خطاب کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،این آر او نہیں دوں گا،وزیراعظم میں اگر رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو آپ استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا انکی شکست نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی جماعت میں بھی اکثریت کھو چکے ہیں، آرٹیکل 91 سات کا حوالہ دے کر صددر مملکت نے بھی توثیق کردی ہے۔