سی ای جے اور رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم(سی ای جے)اور رنسٹرا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے طلبہ کی ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ کی مہارت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور کورسز کے ذریعہ ڈیجیٹل مہارت کو بڑھائے گا، جس کے لیے رنسٹرا اپنے جدید ترین پلیٹ فارم کو ڈیجیٹل دستاویزی فلمی میلوں اور تھیم پر مبنی ویڈیو مقابلوں کے لیے فراہم کرے گا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (سی ای جے-آئی بی اے)کے سینٹر فار ایکسلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کمال صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رنسٹرا کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے طلبا کو ان کے ڈیجیٹل کہانی کے خیالات اور تخلیقی تاثرات کو سامنے لانے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔