‘عمران خان کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم ووٹ دیتے’

367

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کھوتے کو بھی ٹکٹ دیتے تو ہم اس کو بھی ووٹ دیتے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں قیادت پر پورا اعتماد و یقین ہے عمران خان جس کو بھی ٹکٹ دیتے ہم اسے ووٹ دیتے چاہے عمران خان کھوتے کو ٹکٹ دیں یا مائیک کو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست دیکھ کر ذوالفقار علی بھٹوا ور بے نظیر بھٹو کی روح تڑپ اٹھی ہوگی یہ  نوٹوں اور ووٹوں کے سودا گر ہیں جو ناکام ہوں گے، منڈی  بھی آپ نے لگائی اور ناکام بھی آپ ہی ہوئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کیا خوف تھا کہ بکتر بند گاڑی خراب کردی گئی، میری تاخیر میں بھی وزیر اعلیٰ، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی ذمے دار ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ میں کل سے وڈیوز لیک ہوئیں، ایم پی ایز کو ادھر ادھر کیا گیا گزشتہ روز زبردستی  3اراکین کو لایاگیا۔

حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے متعلق دیے گئے بیانات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزکے رویے  پرمعذرت چاہتاہوں۔